کلر آ بادی گوجرانوالہ میں 4روزہ گولڈن جوبلی متحدہ مسیحی کنونشن
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کلر آ بادی میں 4 روزہ گولڈن جوبلی متحدہ مسیحی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ کوائر انچارج موسیٰ پرویز گل کی سربراہی میں مقامی اور مہمان کوائرز نے زبور گیت گا کر خداوند کی حمد و ثنا کی۔
چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خطاب میں کنونشن کے عنوان ‘تنگ دروازہ ’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تنگ دروازہ سے داخل ہونیوالے ہی آسمان کی بادشاہی میں جا سکتے ہیں جتنے بھی انبیا کرام اس دنیا میں آئے انہوں نے آزمائشوں مصائب اور امتحانات کا سامنا کیا دنیاوی تلخیاں دباؤ برداشت کیا۔