اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا تر جیح :ثمن رائے

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا تر جیح :ثمن رائے

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، شکایات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر اوورسیز پاکستا نیز کمیشن پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت پنجاب ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کیلئے تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب حیات ،اے سی جنرل محمد عامر اور اے سی ہیڈ کوارٹرز اسما بتول بھی موجود تھیں ، محکمہ پولیس، اوورسیز پاکستانیز سمیت مختلف محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا گیا اورمتعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے گئے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر ازالے کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ثمن رائے نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں