ڈسکہ :بارشی پانی ذخیرہ کیلئے زیر زمین ٹینکس کا منصوبہ

ڈسکہ :بارشی پانی ذخیرہ کیلئے زیر زمین ٹینکس کا منصوبہ

کالج چوک ، سوہاوہ اور سمبڑیال روڈ پر 4واٹر ٹینکس پر کام شروع‘ 15مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت ، شہر میں نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے :وزیر بلدیات

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا ڈسکہ کیلئے تاریخی اقدام، شہر میں انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر نوکاکام تیزی سے جاری۔ وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں نیسپاک لاہور کی ٹیم اور ڈپٹی پی ڈی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام رفیق سرویا نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کالج چوک ڈسکہ میں 500 فٹ کے دو انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس پر کام شروع کر دیا گیا جو تقریباً 4 لاکھ گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کالج چوک شہر کا لوایسٹ لیول ہونے کی وجہ سے کالج روڈ اور سرکلر روڈ کا بارشی پانی یہاں جمع ہوگا جس سے اربن فلڈنگ، سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل میں نمایاں بہتری آئیگی اور اسی پانی کو ٹریٹ کرکے فصلوں اور گرین بیلٹس کے استعمال میں لایا جائے گامزید بتایا گیا کہ سوہاوہ سے لاڑی اڈا تک نئی ڈرینز بچھائی جا رہی ہیں جبکہ سوہاوہ میں بھی 500فٹ کا بڑا واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جائیگا۔

اجلاس میں سمبڑیال روڈ پر ایک بڑا انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ 100فٹ کا دوسرا انڈرگراؤنڈ بھی سمبڑیال روڈ پر زیر تعمیر ہے وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام چاروں واٹر سٹوریج ٹینکس اور ڈرینز منصوبے 15 مئی تک مکمل کئے جائیں جبکہ چھانگا روڈ پر سیوریج منصوبے کو 30اپریل تک مکمل کرنیکی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر اراکین سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشا ، صدر پی پی 51حاجی عظیم بٹ، ڈاکٹر رومان عاشر میاں اور پولیٹیکل سیکرٹری وزیر بلدیات سید داؤد شاہ بخاری بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں