امریکہ اسرائیل کو خطے کا ایس ایچ او بنانا چاہتا:خرم دستگیر

امریکہ اسرائیل کو خطے کا ایس ایچ او بنانا چاہتا:خرم دستگیر

پاکستان کو فلاحی و مستحکم ریاست بنانے کیلئے ہر فرد کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا:لیگی رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کا ایس ایچ او بنانا چاہتا ہے ،امریکہ و اسرائیل کو صرف ایران کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے ،ایران جتنا بھی کمزور ہے وہ دنیا کی معیشت کو مفلوج کرسکتا ہے ،دنیا میں گزشتہ ایک ماہ کے واقعات نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قائم کردہ عالمی نظام کو شدید دھچکا پہنچایا ہے ،حالیہ ایران جنگ نے عالمی نظام کو تقریباً ختم کر دیا ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا پہلی جنگِ عظیم سے پہلے کے دور کی طرف لوٹ رہی ہے ، جب طاقتور ممالک اپنی مرضی سے فیصلے کرتے تھے ۔حسام جہانگیر ایڈووکیٹ اور پروفیسر ذوہیب بٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ،اگر دہشتگردی کا سلسلہ نہ رکا تو یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط ہوا ،پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور پوری دنیا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔ خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان کو فلاحی و مستحکم ریاست بنانے کیلئے ہر فرد کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں