دوپتنگ باز گرفتار‘3پرمقدمات
کامونکے ،تتلے عالی(نامہ نگار ان)پتنگ بازی کرنیوالے دو نوجوان پکڑے گئے ۔
سٹی پولیس نے پُرانی آبادی کے شہباز اور فہد کو پتنگ بازی کرنے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ۔تتلے عالی میں پولیس نے شارع عام پر پتنگ بازی کرتے آصف سکنہ بھاکرانوالی سے دو پتنگ کیمیکل ڈور، شریف سکنہ گوجرانوالہ سے تین پتنگ کیمیکل ڈور،فیاض سکنہ مرالی والہ سے چار پتنگ اور کیمیکل ڈور قبضہ میں لے کر مقدمات درج کرلئے ۔