خطے میں بد امنی کی آگ بڑھک رہی :ڈاکٹر طارق

خطے میں بد امنی کی آگ بڑھک رہی :ڈاکٹر طارق

عالم اسلام منتشر اور بے بس،ایران کی حمایت دینی اخلاقی فریضہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سنگین حالات سے گزر رہا ہے ، پورے خطے میں بد امنی کی آگ بڑھک رہی ہے ، عالم اسلام منتشر اور بے بس ہے ،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا اﷲ کا وعدہ جو اس کی راہ میں حق پر کھڑا ہو گا اﷲ اس کے لئے راستے نکال کر عزت سے سرفراز کرے گا،ڈاکٹر طارق نے کہا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملکی بین الاقوامی صورتحال پر جرآت مندانہ موقف اختیار کیا ہے اور عالم اسلام کو امریکہ اسرائیل کی بدمعاشی پر ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے ایران کی حمایت ہمارا دینی اخلاقی فریضہ ہے ، انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے نام پر فیصلے ہورہے ہیں مگرقربانی ہربارعوام ہی دے رہی ہے فیصلے ایوانوں میں ہوتے ہیں مگراثرگلی کوچوں میں نظرآتاہے ۔،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس بہترین دعوت ہے ،جو امت کے اتحاد یکجہتی اور وقار کے ساتھ اقوام عالم میں کھڑا ہونے اور خود داری کا راستہ اختیار کرنے کی دعوت ہے ،جماعت اسلامی الخدمت کی امانت دیانت کا زمانہ معترف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں