ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر فارن آفس کا دورہ گجرات چیمبر

ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر فارن آفس کا دورہ گجرات چیمبر

حال ہی میں پو سٹنگ ہو ئی ، ممبران کو ہر ممکن سروس فراہم کی جائیگی :اسد محمود

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر وزارتِ خارجہ اسد محمود نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سفران ناظر نے صدر احمد حسن مٹو، حاجی ناصر محمود اور سینئر نائب صدر اکرام افضل بٹ کے ہمراہ فارن آفس سے متعلق ٹیسٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی موفا سفران ناظر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن آفس کیساتھ ملکر مشترکہ لائزن ترتیب دیا،اس وقت کے آفیسر احتشام وڑائچ نے مثالی تعاون کیا، امید ہے نئی انتظامیہ بھی ایمر جنسی میں بھر پور تعاون جاری رکھے گی ۔ اسسٹنٹ چیف پروٹوکول اسد محمود نے کہا کہ گجرات میں پوسٹ ہوئے ایک ہفتہ ہوا ہے ، جانتا ہوں آفس کے قیام اور چلنے میں گجرات چیمبر کا بہت کردار ہے ،ممبران کو 2 بجے سے 4 بجے تک سروس فراہم کی جائے گی، انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں