ڈسکہ :تجاوزات کے خلاف آپریشن سامان ضبط ، دکانداروں کو وارننگ

ڈسکہ :تجاوزات کے خلاف آپریشن  سامان ضبط ، دکانداروں کو وارننگ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے فوارہ چوک، کالج روڈ، سمبریال روڈ اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 41 عارضی تجاوزات کو ہٹایا، 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 اس موقع پر سڑکوں نے کنارے رکھی ہوئی 21 اشیا جن میں کاؤنٹرز، سلنڈرز اور پنجرے شامل ہیں کو ضبط کیا گیا جبکہ 15 دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں