آر پی او خرم شہزاد وڑائچ کی ایس پی صاحبان کیساتھ میٹنگ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی سربراہی میں آر پی او آفس میں ریجن بھر کے تمام ایس ایس پی/ایس پی انویسٹی گیشن افسر وں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ ناصر محمود باجوہ ، ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ حسیب راجہ،ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز،ایس پی انوسٹی گیشن نارووال محمد اوصاف ،ایس پی انوسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید،ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد تنویر احمد ملک نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں پینڈنگ چالانز، کیسز کی کیٹگریزیشن، اغوا شدہ خواتین کی بازیابی، مالیاتی جرائم، املاک اور دیگر حساس کیسز کا جائزہ لیا گیا اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔