گجرات میں 50 ہزار سے زائد پانی و سیوریج کے بل جاری

 گجرات میں 50 ہزار سے زائد پانی و سیوریج کے بل جاری

بلز کی درستگی، تصدیق اور صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی اہم ملاقات، پانی و سیوریج بلوں کے حوالے میٹنگ،دوران میٹنگ پانی و سیوریج کے حالیہ بلوں کے اجراء، ان کی بنیاد، ریکوری کی موجودہ صورتحال اور صارفین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے دوران بریفنگ کہنا تھا کہ گجرات میں مجموعی طور پر 52 ہزار صارفین کو بلز جاری کئے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 12 ہزار صارفین نے واجبات جمع کروا د ئیے ہیں جبکہ باقی ماندہ بلز کی ادائیگی کیلئے ریکوری مہم جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بلز کی درستگی، تصدیق اور صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی شہری کو بلاجواز مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاری کردہ بلز سال 2023 میں صوبائی کابینہ سے منظور شدہ پانی و سیوریج نرخوں کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں جن کا اطلاق باقاعدہ حکومتی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں