وزیرآباد :ڈاکوئوں نے میرج ہال کے منیجر کو لوٹ لیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نجی میرج ہال میں بطور پرچیز منیجر فرائض انجام دینے والے شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات۔وزیرآباد کے علاقہ سیالکوٹ روڈ چیمہ کالونی کے رہائشی مرزا ذوالفقار بیگ کو رات تقریباً 8:30 بجے پیراگون مارکی کیلئے سامان لے کر وزیر آباد سے واپس آ رہے تھے ۔
جب وہ لاڈو پلی (نالہ ایک)کے قریب پہنچے تو نامعلوم شخص جو سیاہ رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تھا، پیچھے سے آیا اور اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا۔مسلح ملزم نے شہری سے 22 ہزار 500 روپے چھین لئے اور فرار ہو گیا۔