روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دوران گفتگو سرگئی لاوروف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں مثبت نتائج دیں گی، کشیدگی میں کمی کیلئے امریکا  الٹی میٹم کی زبان  ترک کرے اور صورتحال کو دوبارہ مذاکرات کی راہ پر لائے۔

روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فریقین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو بحران کے حل کیلئے جاری سیاسی اور سفارتی کوششوں کے باقی ماندہ امکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں