لاہورجنرل ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے 4 ملزم گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) جنرل ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان رات کے اوقات میں سرکاری ادویات چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں حاصل کرلی جس میں ملزمان کو ادویات چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

مزید برآں ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ارسلان ، بلال، فیضان، رمضان شامل ہیں جن سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد ہوئیں، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں