ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
لاہور:(دنیا نیوز) ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
کپتان سعود شکیل نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ بیوون جیکبز نے ناقابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ احمد دانیال 22 رنز بنا کر زخمی ہو کر ریٹائر ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز نے 167رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46اور صاحبزادہ فرحان نے 32رنز بنائے جب کہ سٹیو اسمتھ 53رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔
علامہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم دیگر بولرز ملتان کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔