سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ شخصیات کی شرکت

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں محمد علامہ طاہر نے پڑھائی جس میں میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، وفاقی وزیر عون چودھری، ایم این اے حافظ نعمان، رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید اور میاں اعجاز شفیع ،سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید بھی شریک ہوئے۔

اِسی طرح سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، ایم پی ایز شیخ امتیاز، عمار ڈوگر، ظہیر عباس کھوکھر، برگیڈئیر مشتاق، علی امتیاز، علی اکبر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی مذہبی اُمور ونگ مولانا اصغر عارف چشتی، ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 129 ارسلان چودھری، رہنما پی ٹی آئی علی اعجاز بٹر، رضوان گورایا ، پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر، غلام محی الدین دیوان ،سینئر صحافی سلمان غنی، صدر، صحافی جنید سلیم ، سینئیر صحافی ہارون رفیق، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان، تاجر رہنما شاہد کمبوہ بھی شریک ہوئے۔

نمازِ جنازے کے بعد شرکا نے میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دُعائے مغفرت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں