پی ایس ایل11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کو 167 رنز کا ہدف

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 13ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ بیوون جیکبز نے ناقابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ احمد دانیال 22 رنز بنا کر زخمی ہو کر ریٹائر ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ارافات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں