3 امریکی بی ون بی لانسر بمبار طیاروں کی پرواز، رخ ایران کی طرف ہونے کا امکان

لندن: (دنیا نیوز) امریکی فضائیہ کے 3 بی ون بی لانسر بمبار طیارے گلوسٹر شائر میں واقع برطانوی فضائی اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ سے پرواز کر گئے، جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ ایران کی جانب جا رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہر طیارہ متعدد بنکر بسٹر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بی 52 اور بی ون طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے اسی اڈے سے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے پروازیں بھر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارے جے ڈی اے ایم بموں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا استعمال کر رہے ہیں، طیارے ایک ایسے مشن پر ہیں جو 15 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے پر مشتمل ہوگا جس کے دوران راستے میں کئی مرتبہ ایندھن بھرا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں