آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے بہاؤ کیلئے عمانی و ایرانی حکام کی ملاقات

مسقط: (دنیا نویز) عمانی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے محفوظ اور بلا تعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔

عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی نمائندوں سے ملاقات میں دونوں ممالک کے ماہرین نے مختلف تجاویز اور حکمت عملیوں پر غور کیا۔

عمانی حکام کے مطابق پیش کی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ خطے میں کشیدگی کے باوجود سمندری راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں