خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طاقت سے تیار ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی خودمختاری اور خودارادیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، ایرانی محب وطن ہیں اور اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، گزشتہ 37 دنوں میں دیکھیں ایرانی قوم نے دشمن کا کیسے مقابلہ کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے ٹرمپ کے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات جنگی جرائم پر اکسانے کے مترادف ہیں، ٹرمپ کی دھمکی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔

اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی توانائی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی ناقابل قبول ہے، ایسے حملے پوری آبادی کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہوں گے، ایسے اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں