وزارت اطلاعات نے ایک بار پھر نام نہاد ترجمان افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت اطلاعات نے ایک بار پھر افغان طالبان کے نام نہاد ترجمان حمد اللہ فطرت کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔

وفاقی دارلحکومت سے جاری بیان میں وزارت اطلاعات کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں اور تباہ ہونے والی چیک پوسٹوں کی تفصیلات جاری کی جاتی ہیں، دنیا بھارتی سرپرستی میں افغان طالبان اور ان کے پراکیسز کی دہشتگردی دیکھ رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنوں کے علاقے ڈومیل میں حالیہ حملے میں خواتین، بچوں سمیت 10شہریوں کی شہادت اس کی واضح مثال ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان شہری مسلسل استعمال ہو رہے ہیں۔

حکام نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کو پناہ اور تحفظ دینے کے شواہد موجود ہیں، اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی رپورٹس افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

دوسری جانب حمد اللہ فطرت دیگر افغان رجیم کے ترجمان جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے کیلئے مشہور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں