بھلوال: موٹرسائیکل بجلی کے پول سے جاٹکرائی، 3 افراد جاں بحق
بھلوال: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل بجلی کے پول کیساتھ ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ بولابالا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد میں دلدار، دلاور اور رمضان شامل ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔