مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان
ریاض: (دنیا نیوز) اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان اوپیک کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر 2لاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے جب کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکنا ہے۔
دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب، روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہیں۔
مزید برآں اوپیک ممالک کا کہنا ہے کہ وہ مارکیٹ کی استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن ایران کی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ خلل کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔
یاد رہے موجودہ حالات میں (خاص طور پر ایران کے ساتھ تنازع اور ہارمز کی آبنائے کی صورتحال کی وجہ سے) کچھ ممالک کے پاس اضافی پیداوار کی گنجائش محدود ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے مارچ میں بھی اپریل 2026 کے لیے اسی طرح کا 206,000 بیرل کا اضافہ منظور کیا گیا تھا۔