ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
جنیوا:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی مشن کے مطابق ٹرمپ اہم شہری بنیادی ڈھانچے تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو شوقین امریکی صدر کی دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا۔
مشن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ کا بیان براہِ راست عوامی ترغیب اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش ہے، اُن کا بیان جنگی جرم کرنے کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔
دوسری جانب ایرانی مشن کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور ریاستوں کی ذمہ داری ہے وہ ایے سنگین جنگی جرائم رکوائیں، اُنہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو فوری کارروائی کرنی ہوگی ورنہ کل بہت دیر ہوجائے گی۔