کوکنگ آئل ،گھی اور برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

کوکنگ آئل ،گھی اور برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

گوشت 590 کے بجائے 660 روپے تک فروخت ،شہریوں کا کارروا ئی کا مطالبہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اشیا خورونوش کیساتھ کوکنگ آئل ،گھی اور برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔دکاندار برائلر مرغی کا گوشت 660روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر دیا ،گوشت 660روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ گوشت کی سرکاری قیمت 590روپے کلو ہے ،زندہ مرغی کے گوشت کی قیمت 390روپے ہے لیکن دکاندار 440روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ہر دکاندار مرضی کے ریٹ پر برائلر گوشت فروخت کر رہا ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے چکن کھانا مشکل ہو گیا۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ تو آویزاں کی ہوئی ہے لیکن کسی بھی جگہ اس ریٹ پرگوشت نہیں مل رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جس پر فارمر زنے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں