عالمی یوم صحت کے موقع پر ایم ایم بی ٹی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

عالمی یوم صحت کے موقع پر ایم ایم بی  ٹی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عالمی یومِ صحت کے موقع پر میاں محمد بخش ٹرسٹ دھنیالہ کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔ وائس چیئرمین ٹرسٹ خرم فرید برگٹ نے کہا کہ ایم ایم بی ٹی ہسپتال کا مقصد دیہی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر نے سانس کی بیماریوں سے بچائو پر گفتگو کی جبکہ ڈاکٹر عزہ طاہر نے ذہنی صحت کے مسائل جیسے ڈپریشن، اضطراب اور دبائوپر آگاہی دی۔ڈاکٹر سمن علی بدی نے بچوں کی صحت، مناسب غذا اور حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور والدین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں