تتلے عالی:خاتون لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سمیت اغوا
تتلے عالی(نامہ نگار )تنگ کلاں میں خاتون لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سمیت اغوا ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں تنگ کلاں کے سعید اختر کی غیر موجودگی میں نامعلوم افراد نے اس کی بیوی کو اغوا کرنے کے ساتھ9لاکھ روپے اور12لاکھ روپے کے طلائی زیورات بھی لے گئے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔