پلانٹس کے فلٹرز تبدیل نہ ہونے سے پانی آلودہ

پلانٹس کے فلٹرز تبدیل نہ ہونے سے پانی آلودہ

سیالکوٹ اور گردو نواح میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کمی ،نصب سرکاری پلانٹس کی دیکھ بھال نہ ہو نے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ،انتظامیہ تماشائی بن گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اورگردو نواح میں سرکاری واٹر فلٹر یشن پلانٹ میں فلٹر کی بر وقت تبدیلی نہ ہونے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کمی کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور،شہری متعدد موذی امراض میں مبتلا ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔سیالکوٹ اور گردو نواح میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کمی اور پہلے سے لگے واٹر فلٹریشن پلانٹوں میں فلٹر کی بر وقت تبدیلی نہ ہونے کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہو گئے ،شہر یوں کیلئے دور جدید میں بھی صاف پانی کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا، شہری کئی کئی کلومیٹر سفر کر کے صاف پانی حاصل کرتے ہیں، شہری علاقوں میں شہری واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پانی لے آتے ہیں جبکہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں صورتحال ابتر ہے ، دیہی اور پسماندہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی شدید کمی ہے ، ان علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کمی کے سبب شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے شہری مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ہیپا ٹائٹس جگر اور معدہ کے امراض زیادہ پائے جارہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ دیہات اور دیہی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں