ڈاکٹر شمشاد پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر منتخب

 ڈاکٹر شمشاد پنجاب یونیورسٹی  کے شعبہ پاکستان سٹڈیز  میں اسسٹنٹ پروفیسر منتخب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ پرائمری سکول گاہڑھی کے پی ایس ٹی ٹیچر ڈاکٹر محمد شمشاد پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر منتخب ہو گئے ہیں۔

ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد یاور رندھاوا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مدثر فاروق بٹ، رانا ارسلان خان، محمد راشد سمیت سکول سٹاف سیٹھ محسن حسن، ملک محمد اشرف، سید محسن رضا، عرفان بٹ، عمران احمد،امجد شہزاد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی جنہوں نے ڈاکٹر محمد شمشاد کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں