پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے با وجود کرائے برقرار
حافظ آ باد میں ٹرانسپورٹرز کی تمام روٹس پر من مانیاں ،انتظامیہ دعوے کھوکھلے نکلے
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حافظ آباد میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آسکی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایہ میں کمی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے ، ٹرانسپورٹروں کی تمام روٹس پر من مانیاں جار ی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 135روپے لٹر کمی کی جاچکی ہے اور پٹر ول کی قیمت میں بھی دوبار کمی ہوچکی ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے کرایہ میں کمی نہیں کی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ تو لٹکے نظر آتے ہیں لیکن ضلع بھر کے تمام روٹس پر پر کسی بھی جگہ عمل درآمد نہیں ہورہا بلکہ ٹرانسپورٹرز پہلے کی طرح تمام روٹس پر من مانے کرایے وصول کررہے ہیں بالخصوص حافظ آباد تاگوجرانوالہ، حافظ آباد تاراولپنڈی اور حافظ آباد تا پنڈی بھٹیاں کے روٹس پر ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں اوربدمعاشیاں بدستور جاری ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کا استحصال کیا جارہاہے بلکہ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور آرٹی سیکرٹری صرف فوٹوسیشن تک محدود ہورکر رہ چکے ہیں۔