فنڈزکی عدم فراہمی ،ہیڈ چھناواں پر نئے پل کی تعمیر رک گئی

فنڈزکی عدم فراہمی ،ہیڈ چھناواں پر نئے پل کی تعمیر رک گئی

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )فنڈزکی عدم فراہمی کے با عث ہیڈ چھناواں کے نئے پل کا منصوبہ تعطل کا شکارہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکے دار نے ادائیگیاں نہ ہونے پر تعمیراتی کام عارضی طور پر بند کر دیا جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 پراناپل اپنی معیاد پوری ہو جانے کے باوجودہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلا ہے جوکسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ منصوبہ مکمل ہو سکے ۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کیلئے اقدامات جاری ہیں اور جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں