شہر میں بعض مقامات پر گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر برہم

شہر میں بعض مقامات پر گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر برہم

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ اور شیخوپورہ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے فٹ پاتھ، ڈرینز اور گٹروں کے ڈھکنوں کی صورتحال چیک کی۔

بعض مقامات پر گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ڈی واسا کو فوری طور پر شہر بھر میں گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب اور مرمت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں