حافظ آباد:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان شروع

حافظ آباد:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان شروع

سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت کیمروں سے نشاندہی ، چالان گھروں میں پہنچائے جائینگے شہری ذمہ داری کیساتھ پابندی کرکے با شعور ہونیکا ثبوت دیں :ڈی پی او کامران حمید

حافظ آباد (نامہ نگار )حافظ آباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیمروں کے ذریعے ای چالان کا نظام فعال کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت کیمروں کے ذریعے خود کار طریقے سے ٹریس کر کے چالان فارم خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں میں پہنچایا جائے گا اس حوالے سے ڈی پی او نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل، سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کیمروں کے ذریعے ہو گی اور انہیں خود کار ای چالان فارم گھروں میں پہنچائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی کیلئے کوئی معافی نہیں ہو گی ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی ذمہ داری کے ساتھ پابندی کر کے باشعور، قانون پسند اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں ان کا کہنا تھا کہ مہذب و ترقی پسند باشعور معاشرے کا قیام تبھی ممکن ہے جب ہر شہری مثبت کردار ادا کرے ۔دوسری طرف عوامی سروے کے دوران شہریوں نے ڈی پی او کامران حمید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ذمہ دار پولیس آفیسر قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں