وزیرآباد:نکاسی آ ب کو بہتر بنانے کیلئے مشین واسا کے حوالے
برساتی نالوں سمیت اندرون شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا :بلال تارڑ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد شہر میں نکاسی آب کو بہتر بنانے اور مون سون کے پیش نظر سیور سکر جیٹنگ مشین کو واسا وزیرآباد کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ایم پی اے وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس و دیگر مہمانوں نے شرکت کی جن کا استقبال ایم ڈی واسا علی حسنین مغل اور ڈپٹی ایم ڈی واسا عثمان گھمن نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مون سون سے قبل ہی علاقہ میں برساتی نالوں سمیت اندرون شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں واسا کو جدید سامان مہیا کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ عوام کو ہر قسم کی تکلیف سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں، واسا وزیرآباد پوری طرح متحرک ہے ۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا علی حسنین مغل نے بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو پیشگی بہتر بنایا جا رہا ہے اور نالوں اور مین ہولز کی صفائی کا عمل جاری ہے تا کہ برسات میں عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔