گجرات:10 مئی کو شافع حسین معرکہ حق ریلی کی قیادت کر ینگے

 گجرات:10 مئی کو شافع حسین  معرکہ حق ریلی کی قیادت کر ینگے

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ علی ابرار جوڑا کی زیر صدارت اہم اجلاس جوڑا ہاؤس میں ہوا۔

 جس میں 10 مئی کو گجرات میں بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال پورا ہونے پر ریلی کے انعقاد اور گجرات شہر میں تعمیروترقی کے منصوبوں اور تنظیمی امور کے معاملات زیربحث آئے ۔ علی ابرار جوڑا نے خطاب میں کہا کہ 10 مئی کو سروس موڑ وفاقی وزیر سالک حسین کے رابطہ آفس سے ریلی کے انعقاد کافیصلہ کیا گیا ہے جو رابطہ آفس سے 10 بجے شروع ہو گی اور گلزار مدینہ چوک میں اختتام پذیر ہو گی ، ریلی کی قیادت صوبائی وزیر شافع حسین کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی معرکہ حق کی کامیابی سے بھارتی غرور خاکستر ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں