پاکستان علما کونسل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام معرکہ حق پر ریلی

پاکستان علما کونسل گوجرانوالہ  کے زیر اہتمام معرکہ حق پر ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاکستان علما کونسل ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی سالگرہ پر ریلی نکالی گئی ۔

 ضلعی صدر زبیرکھناٹہ نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی سورماؤں کے غرور کو خاک میں ملانے والی پاک افواج دنیا کی کسی بھی طاقت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،دشمن یہ مت بھولے کہ ابھی ہماری طرف سے بھر پور آپر یشن نہیں کیا گیا اگر اب بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو اﷲ کے فضل سے ہماری افواج فیلڈ ماشل سید عاصم منیر کی قیادت میں انہیں ایسا سبق سکھائیں گی کہ مودی کی آنے والے نسلیں بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں