سمارٹ لاک ڈائون میں نرمی پر تاجرتنظیموں کا اظہار تشکر
عید شاپنگ کیلئے آ سانی ،کاروبار بحال ، تاجروں کو بھی ریلیف ملے گا:رہنما
گوجرانوالہ، وزیر آباد(سٹی رپورٹر، نیوز رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تاجر تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے کاروباری مراکز، مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک 8شام بجے تک بندش کی پابندی ختم کردی ۔ انجمن تاجران کریانہ و ریٹیلر پنجاب کے چیئرمین شیخ بابر کھرانہ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈا ئون مکمل ختم کیا جائے ، پر یس کانفرنس میں شیخ افضل جج ،چودھری دلاور، ذوالفقار بھٹو،حمود الرحمن بھی موجود تھے ۔ ا نجمن تاجرا ن پیپلز کالونی و اپروچ روڈ کے عہدیدار وں شیخ فرقان ،اعظم بٹ نے کہا کہ شہریوں کو عید کی شاپنگ کیلئے آسانی ہوگی ۔ مرکزی تنظیم تاجران وزیر آ باد کے صدر ناسر محمود اللہ والے و دیگر تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کاروبار بحال ہوگا اور تاجروں کو بھی ریلیف ملے گا۔