عمر ہسپتال :موٹر سائیکل سوار رکشے کی ٹکر سے جاں بحق
اکرم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا، مقدمہ درج ، ملزم کی تلاش جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔عمر ہسپتال کے قریب تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اکرم نامی شہری شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔