کمشنر کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،فارمیسی، علاج معالجہ کی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ڈی ایم ایس کو ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔