سیالکوٹ 143:تنظیموں‘ مدراس اور افراد کو کھالیں جمع کرنیکی اجازت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے 143 تنظیموں، مدراس اور افراد کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیدی جبکہ 64افراد کو کھالیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔
یہ اجازت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاسوں میں دی جانیوالی سفارشات کے بعد دی گئی۔ کسی ادارے ،تنظیم یا مدرسہ کو کھلی جگہ پر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ،کسی کو بھی کھال دینے کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا ، صرف مقرر کردہ جگہ پر کھالیں جمع ہو سکتی ہیں۔