پو لیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ‘2زخمی گرفتار
کھیالی کے علاقہ میں عثمان ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا ،ملزم فرار
گوجرانوالہ،کامونکے (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر ) مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کھیالی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران اقدام قتل اور منشیات کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عثمان 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فا ئرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا ،ساتھی فرار ہوگئے ،ایمن آباد کے علاقہ میں راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی 20سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ توقیر پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار،ملزم سے ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ میں منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عدیل حسن گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 820گرام چرس برآمد ہوئی۔