نوشہرہ ورکاں :صفائی ، صحت سے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

نوشہرہ ورکاں :صفائی ، صحت سے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبر روم اور ان ڈور وارڈز 24گھنٹے فعال رہیں گے

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) عیدالاضحیٰ پرصفائی، صحت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ ،مختلف اداروں کے افسر وں و ملازمین کے ڈیوٹی روسٹر جاری کر د ئیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر صدارت عید انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ریسکیو 1122، لائیوسٹاک، ریونیو، سیکرٹری یونین کونسلز اور ستھرا پنجاب پروگرام کے افسر وں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے خصوصی پلان کے تحت ٹرالیاں، چاند گاڑیاں اور دیگر مشینری متحرک رکھی جائے گی۔

جبکہ گلی محلوں سے آلائشیں مقررہ پوائنٹس تک پہنچانے کیلئے سینٹری ورکرز ہتھ ریڑھیوں کے ذریعے خدمات سرانجام دیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبر روم اور ان ڈور وارڈز 24گھنٹے فعال رہیں گے جبکہ واٹر سپلائی کی بلا تعطل فراہمی اور سڑکوں کی روزانہ صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تحصیل منیجر امیر حمزہ نے بتایا کہ سی ای او عبدالرزاق ڈوگر کی زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ ورکاں کی 24 یونین کونسلوں اور شہر کے پانچ سیکٹرز میں صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی کے لیے 11 ایف ایم اوز اور 39 سپروائزرز تعینات کر دیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں