عید الاضحی کی آمد پر تتلے عالی میں بھکاریوں کی یلغار

 عید الاضحی کی آمد پر تتلے  عالی میں بھکاریوں کی یلغار

تتلے عالی(نامہ نگار)عید الاضحی کی آمد پر تتلے عالی میں بھکاریوں کی یلغار ہو گئی ، عید الاضحی قریب آتے ہی تتلے عالی اور نواحی علاقوں کے کاروباری مراکز،شاہراہوں ،گلی محلوں میں مردو خواتین ،بچوں اور بوڑھوں پر مشتمل بھکاریو ں کی ٹولیوں نے یلغار کر دی۔۔۔

مختلف زبانیں بولنے والے یہ بھکاری جوکہ سندھ،بلوچستان ،صادق آباد،رحیم یار خان ،اوکاڑہ ودیگر علاقوں سے آکر یہاں پر خالی جگہوں پر جھگیاں بنا کر بیٹھے ہیں ،عید کے ایام میں قربانی کا گوشت اکٹھا کریں گے اور انہیں جھگیوں میں خشک کرکے سال بھر استعمال کریں گے ۔دکانداروں کا کہنا ہے مارکیٹوں میں بھیک مانگنے والی زیادہ تر خوبرو خواتین ہیں جن کو موٹر سائیکل رکشوں پر صبح چھوڑ دیا جاتا ہے اور شام ہوتے ہی ان کوو اپس لے جایاجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں