فائرنگ سے بیوی زخمی ‘بیٹے کاوالد ،سوتیلے بھائی پر حملہ
مجاہد شاہ نے گھریلو جھگڑے پر دوسری بیوی آ صفہ کو حملہ کرکے زخمی کر دیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گھریلو تنازع پر شہری نے فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو شدید زخمی کردیا،ماں کو خون میں لت پت دیکھ کر بیٹے نے پستول چھین کر باپ اور سوتیلے بھائی کو گولیاں ماردیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح بغداد ٹاؤن کا 45سالہ مجاہد شاہ اپنے بیٹے 17سالہ ضامن کے ہمراہ محلہ شریف پورہ میں دوسری بیوی آصفہ کے گھر آیا جہاں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا تو مجاہد شاہ نے فائرنگ کرکے آصفہ کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد آصفہ کے بیٹے سمیع اللہ نے پستول چھین کر فائرنگ کرکے اپنے والد مجاہد شاہ اور ساتھ آئے سوتیلے بھائی ضامن کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا۔