لالہ موسیٰ شہر 7یونین کونسلوں میں تقسیم،فہرست جاری
کئی موضع جات بھی مختلف یو نین کونسلوں کا حصہ بن گئے ،سیاسی رہنمائوں کو تشویش
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )الیکشن کمشنرگجرات نے لالہ موسیٰ شہرکو 7 یونین کونسلوں میں تقسیم کرکے حلقہ بندیوں کی لسٹ شائع کردی،یونین کونسل نمبر 1 میں سیداگول ،جوگی محلہ،ٹینکی محلہ ،قلعی گراں،محلہ نارمل سکول کو شامل کیاگیاہے ،یونین کونسل 2میں محمدپورہ موتی مسجد،محلہ قصبہ ،قادرکالونی ،محمد پورہ ،چراغ پورہ،محلہ ماڈل ہائی سکول محلہ سردارپورہ،محلہ جوگی پورہ،سیداگول کے 2بلاک شامل کئے گئے ہیں، یونین کونسل 3میں محلہ نظام پورہ ،محلہ قصاباں،محلہ مسجدملت سٹریٹ،چراغ پورہ ،محلہ لال مسجد،محمد پورہ،موتی مسجد شامل کیاگیا ، یونین کونسل 4میں مسجددھامہ ،حاجی پورہ ،کیمپنگ گراؤنڈ، صابری محلہ ،گودام ،پرانالالہ موسیٰ ،بہاری کالونی ،محلہ احمدپورہ،محلہ رحمت آباد،محلہ نظام پورہ،ویرو وال شامل میں،یونین کونسل نمبر5میں حاجی پورہ، محلہ دھامہ ،ریلوے کالونی ،کریم پورہ،بدہوکالس شامل کئے گئے ہی۔
یونین کونسل 6میں چکرمحلہ ،کریم پورہ،قادرآباد،اسلام پورہ،محلہ کائرہ ،محلہ قریشی پورہ،محلہ کمیٹی دفتر،محلہ مرکزی جامع مسجد،عیدگاہ ،محلہ قلعی گراں،مین بازار شامل ہیں ،یونین کونسل نمبر7میں قاضی کرم شاہ ،ٹھیکریاں ،بدہوکالس کوشامل کیاگیاہے ،حلقہ بندیوں کے دوران عجیب طریقہ اختیار کیاگیاہے ،ایک موضع کوآدھاایک یونین کونسل میں اورآدھادوسری یونین کونسل میں شامل کردیاگیا اسی طرح کئی محلوں کے دودوتین تین ٹکڑے کرد ئیے گئے ہیں،حلقہ بندیوں کی لسٹ منظر عام پر آتے ہی سیاسی رہنماؤں اور امیدوارو ں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ۔