عید پر گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملہ تعینات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الاضحی کے تینوں دن صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سوئی گیس نے پلان جاری کر دیا، 3شفٹوں میں عملہ ڈیوٹی دیگا۔
شہریوں کو عید کی چھٹیوں کے دوران گیس پریشر کیساتھ فراہم کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پلان تشکیل دیدیا ،عیدکے تینوں دن گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن عملہ سوئی گیس کسٹمر سنٹر میں ڈیوٹی دے گا اور کسی بھی جگہ گیس لیکج اور کم پریشر کی شکایت کی صورت میں موقع پر پہنچ کر شہریوں کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔