نئی حلقہ بندی ،گوجرانوالہ میں یونین کو نسلیں 224ہو گئیں

نئی حلقہ بندی ،گوجرانوالہ میں یونین کو نسلیں 224ہو گئیں

میونسپل کا رپوریشن تقسیم ،کھیالی ، اروپ اور قلعہ 3ٹائون‘3تحصیل کو نسلیں قائم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں بھی کردی گئیں، گوجرانوالہ ضلع کی شہری ودیہی یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافہ کرکے 224 کردی گئی، اس سے قبل شہری علاقوں کے میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں کے ضلع کونسل کی یونین کونسلیں 166 تھیں ، نئی حلقہ بندیاں کے بعد میونسپل کارپوریشن کو 3 ٹائونز میں تقسیم کردیاگیا، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی73یونین کونسل کی نئی حلقہ بندیوں کرکے 3 ٹائون کھیالی،اروپ اور قلعہ ٹائون بنایا گیا، نئی حلقہ بندیوں کی بعد شہر کے تینوں ٹائونز کی یونین کونسلیں 115 کردی گئیں ، اسی طرح ضلع کونسل کی چار تحصیلوں تحصیل گوجرانوالہ ،تحصیل کامونکی ،تحصیل نوشہرہ ورکاں اور تحصیل وزیر آباد کی یونین کونسلیں93تھیں لیکن تحصیل وزیر آبادکو اب گوجرانوالہ سے الگ کرکے ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے ، نئی حلقہ بندیوں کے بعد ضلع گوجرانوالہ کی 3تحصیل کونسلیں بنادی گئی ہیں جن کی یونین کونسلوں کی تعداد 78کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ 6 میونسپل کمیٹیوں کی حد بندیاں کرکے یونین کونسلوں کی تعداد15کی گئی ہے تاہم کامونکی میونسپل کمیٹی کو اب میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے جس کی یونین کونسلیں16 ہونگی، نئی حلقہ بندیوں میں ضلع وزیر آبادمیں61یونین کونسلوں کی حد بندیاں کی گئی جس کی شہری آبادی کی11یونین کونسل پر مشتمل ایک میونسپل کارپوریشن ہوگی، 12یونین کونسلوں پر مشتمل تین میونسپل کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاہم 2 تحصیل کونسلیں بنائی گئیں جن کی یونین کونسلیں 38ہونگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں