والدین کی بخشش کیلئے دعائیں کرنا انبیا کرام کی سنت :علما

والدین کی بخشش کیلئے دعائیں کرنا انبیا کرام کی سنت :علما

والدین راضی ہو ں اللہ تعالیٰ بھی ان سے راضی ہوتا ہے :پروفیسر شبیر ،قاری امین

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)مرحوم والدین اور عزیزواقارب کیلئے مغفرت اور بخشش کی دعائیں کرنا انبیا کرام کی سنت ہے تمام انبیا کرام معصوم ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے اور ماں باپ کیلئے بخشش کی دعائیں کرنا حضرت ابراہیم ؑ اور دیگر انبیا کرام کی سنت ہے ، اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو ملنے والی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت والدین کا ملنا اور ان کی خدمت کرنا بھی ہے جس اولاد کے والدین اس سے راضی ہوتے ہیں اﷲ تعالیٰ بھی اس سے راضی ہوتا ہے اگر کسی بدنصیب کے والدین ناراض ہونگے تو اﷲ بھی اس سے راضی نہیں ہوتا کیوں کہ والدین کی رضا میں ہی اﷲ کی رضا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار راہوالی کے معروف سماجی خاندان چہل برادران کے ڈیرہ پر حاجی اشرف چہل (جاپان) محمد عباس چہل سابق چیئرمین یونین کونسل شرقی راہوالی کی بھاوج ،محمد اکرم چہل کی اہلیہ ظہیر اشرف چہل کی چچی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کی محفل اور ان کے والد الحاج ہدایت اﷲ چہل مرحوم کی برسی کے موقع پر تقریب سے جامعہ چشتیہ کے مہتم اعلیٰ پروفیسر شبیر حسین چشتی ، قاری امین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں