وزیرآباد:شمس کلینک سرکلر روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فری میڈیکل کیمپ انعقاد کا شمس کلینک سرکلر روڈ پر کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذیشان علی نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا،
اس موقع پر آنرمحمد یوسف مومن،آفاق طارق،سیٹھ محمد اجمل،سیٹھ محمد وسیم بھی موجود تھے ،کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ذیشان علی اورمحمد یوسف مومن نے کہا کہ رب کریم اپنی مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو اپنے لطف وکرم سے نواز کر انکی دنیاوی واخروی زندگی کو کامیاب وکامران بنا دیتے ہیں، فلا حی کام کرنے والے اورمخلوق خدا کوعلا ج ومعالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں۔