ڈیفنس پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی نیت سے گھومنے والے 4 ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی)ڈیفنس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے گھومنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیا۔
ڈیفنس پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیفنس فیز سیون ایکسٹینشن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان سنگین واردات کی نیت سے موجود تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مقبول ولد رمضان ، محمد یار ولد اللہ ڈیوایو ، عاطف ولد رفاقت اور فیضان ولد گل فیاض کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول، چاقو اور دو مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا فرار ساتھی اقبال نامی شخص ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں ۔