کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ ،بچوں کو تحائف تقسیم
بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا، انسٹیٹیوٹ میں جلد سولر سسٹم لگایاجائیگا:مسرت جبیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادڈویژن مسرت جبیں نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اوروہاں مقیم بے سہارا بچوں سے ملاقات کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ،ڈسٹرکٹ آفیسر روبینہ اقبال اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا،ان میں تحائف تقسیم کئے اور انکی مختلف انڈور کھیلوں میں شرکت کو سراہا۔انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کی طرف سے بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ میں جلد سولر سسٹم انسٹال کرایا جائے گااس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد آن بورڈ ہیں۔کمشنر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے اندر اور باہر روڈ پر مستقل بنیادوں پر صفائی کا معیار برقرار رکھنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔انہوں نے بچوں سے گفتگو میں انکی تعلیم،کھانے اور کھیلوں کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ بچوں کو سازگار ماحول کی فراہمی ترجیح ہے ۔